Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈا تو آئے ہی ہیں واشنگٹن ہو کرجائیے،مودی کی ہزیمت چھپانے کی ناکام کوشش

کینیڈا تو آئے ہی ہیں واشنگٹن ہو کرجائیے ، ساتھ میں کھانا کھا کرجائیے، باتیں کرینگے!۔ بھارتی وزیراعظم ہزیمت چھپانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ کی دعوت مسترد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے لطیفے سنانا شروع کردیے۔

انہوں نے کہاکہ 2 دن پہلے کینیڈا میں تھا وہاں صدر ٹرمپ کا مجھے فون آیا۔ مودی نے کہا ٹرمپ نے اسرار کیا کہ کینیڈا تو آئے ہی ہیں واشنگٹن ہو کرجائیے ،ساتھ میں کھانا کھاکرجائیے۔

مزید پڑھیں :ٹرمپ نے عاصم منیر سے2گھنٹے طویل ملاقات کواعزاز قراردیدیا

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ٹرمپ سے کہا آپ کی پیشکش کا شکریہ مگر مجھے تو اپنی دھرتی پرجاناہے۔

انہوں نے اجتماع کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کا پیارمجھے اپنی دھرتی پرواپس لے آیا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈمارشل عاصم منیر کو ظہرانے پر پورا بھارت تلملا رہاہے۔

دریں اثنا بھارتی اور گودی میڈیا بھی شدید آگ بگولا ہے۔ پورے بھارت میں مودی پر شدید تنقید ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version