Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکانے اپنے شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیدیا

امریکانے اپنے شہریوں کے تحفظ  کو اولین ترجیح  قرار دیدیا۔جنگ سے 2 ہفتے دوری کاامریکی صدر  کا پیغام پھر پڑھ کر سنادیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ایک بار پھرمیڈیا کوجنگ سے 2 ہفتے دوری کا ٹرمپ کا پیغام پڑھ کرسنادیا۔

ترجمان ٹیمی بروس نے کہاکہ اسرائیل اور ایران  میں  امریکی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

پریس بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ ہم نے پوری دنیا میں مقیم امریکیوں کوخصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ امریکی شہری اسمارٹ ٹریول پروگرام میں اپنا اندارج کروائیں۔

ٹیمی بروس نے گزشتہ روز پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس کی جانب سے پڑھاگیاٹرمپ کا پیغام ایک بارپھرپڑھ کرسنایا۔

اس طرح امریکانے اپنے شہریوں کے تحفظ  کو اولین ترجیح  قرار دیدیا۔

واضح رہے کہ اس وقت اسرائیل شدید ایرانی حملوں کی زد میں ہے  اور امریکا نے اپنی ترجیحات واضح کردی ہیں۔

یہ واضح دکھائی دے رہاہے کہ امریکا سب سے پہلے  مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کا تحفظ چاہتاہے ۔

متعلقہ خبریں