جنگ 10ویں روز میں داخل،بندرعباس پورٹ پراسرائیل نے حملہ کردیا۔ایران نے بھی 400بیلیسٹک میزائل داغنے کی تیارکرلی ساتھ ہی درجنوں ڈرونز سے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ ہفتے کے روز اسرائیل نے ایران پر تازہ حملوں میں پاسداران انقلاب کے 9اہلکارشہید،ایرانی میزائلوں،فوجی تنصیبات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا۔مختلف ایرانی شہروں میں زورداردھماکے سنے گئے۔ کئی مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھئے گئے ہیں۔
ہفتے اور اتوار کی شب اسرائیل نے ساحلی پورٹ بندرعباس کو نشانہ بنایا۔ ایران کی جانب سے بھی دعویٰ کیاجاررہاہے کہ آج رات اسرائیل پر 400 بیلیسٹگ میزائل داغے جائیں گے۔
BREAKING: Iran shows video of a night missile strike on Israel. The game just escalated. pic.twitter.com/4b1YCeln42
— Sahar Emami (@iamSaharEmami) June 21, 2025
ایرانی سیکیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ ایران نے اب تک جو میزائل استعمال کیے ہیں اس سے بھی جدید نوعیت کے میزائل موجود ہیں جو اسرائیل پر جلد ہی برسائے جائیں گے۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز حملوں میں ایران کے 3 ایف 14 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔
Iran’s Ahvaz has been heavily bombed by Israel. pic.twitter.com/eDSMHtRxoD
— Clash Report (@clashreport) June 21, 2025
اسرائیل نے تازہ ترین حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک اور علیٰ کمانڈر کوشہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں زوردار دھماکے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد شہر بھر میں فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔
اصفہان ایران کے جوہری پروگرام کا اہم مرکز ہے اور یہاں ملک کا سب سے بڑا نیوکلیئر ریسرچ کمپلیکس واقع ہے۔
نائب گورنر اصفہان کے مطابق لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور خود اصفہان شہر اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے۔ جن میں ایک حساس جوہری تنصیب بھی شامل ہے۔
تاہم حکام کے مطابق جوہری تنصیب سے کسی قسم کے خطرناک مواد کے اخراج کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہے۔ جنگ 9 ویں روز سے 10 روز میں داخل ہونے والی ہے ۔
9 ویں روزاسرائیل نے ایران پرپھربڑاحملہ کردیا،جوہری مراکز اورفوجی تنصیبات کونشانہ بنانے کادعویٰ ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی رات اسرائیل پر بڑے حملے کا اعلان کے بعد درجنوں ڈرونز اسرائیل پر داغ دہے۔
BREAKING: A swarm of Iranian drones is currently heading toward Israel and it’s confirmed: once these drones breach Israeli airspace, they will be followed by a wave of Iranian missiles. The escalation is real, and it’s unfolding fast. pic.twitter.com/a4tAhy5utC
— Defense Intelligence (@DI313_) June 21, 2025




















