Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’بوم بوم تل ابیب‘‘ گانا سوشل میڈیا پرچھا گیا

’’بوم  بوم تل ابیب‘‘ گانا سوشل میڈیا پرچھا گیاہے۔ ایران اسرائیل جنگ میں ایرانی غضب کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والا شہر تل اببیب ہے۔

 یہ گانا تل ابیب پرکی جانے والی ایرانی بمباری اوربرستے سپرسونگ بیلسٹک میزائلوں کی فوٹیجز اورمیوزک کے ساتھ مرتب کیاگیا۔

گانے کے بول میں اسرائیل کی فلسطین خصوصاً غزہ میں دہائیوں سے جاری بربریت پرمبنی ہیں۔

اس گانے میں  اسرائیل پر میزائلوں کی برسات،اسکائے لائن،انسانیت کی تزلیل اور برستی آگ جیسے الفاظ ترنم میں ڈھالے گئے ہیں۔

گانے کے ایک بول  میں فلسطینیوں کے غموں کے احساس کا بھی ذکر کیاگیاہے ۔

مزید پڑھیں : تل ابیب کی تباہی دراصل غزہ کے مظلوموں کی فریاد کا ہی اثر

جنگی تناظر میں فلمایا اور اچھی میوزک کے ساتھ مرتب کیاگیا ’’بوم  بوم تل ابیب‘‘ گانا سوشل میڈیا پرچھا گیاہے۔ اسرائیل کی برسوں سے جاری بربریت سے خائف صارفین اس گانے کومسلسل ری ٹوئٹ کررہے ہیں۔

جنگ اور تباہی کسی کو پسند نہیں۔ مگر یہ شاید اسرائیلی مظالم کا ہی تنیجہ ہے کہ اب اس کے اپنے شہروں پرآگ برس رہی ہے۔

مزید پڑھیں :کیا تمہیں فلسطینی بچیاں یادہیں ؟ ملبے پرکھڑے نیتن یاہو سے سوال

برستی آگ اور میزائلوں کی برسات کو ایک ترنم میں ڈھال کر مسلم صارفین اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے مسلسل میزائل باری سے تل ابیب اور حیفہ کی عمارتوں کو کھنڈرات میں بدل دیاہے۔

یہ گانا مشرق وسطیٰ اور عرب دنیا کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں بھی تیزی سے وائرل ہورہاہے ۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version