Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی حملے سے ایک دن قبل ہی ایران نے یورینیئم منتقل کردیاتھا،روسی وچینی ماہرین

امریکی حملے سے ایک دن قبل ہی ایران نے یورینیئم منتقل کردیاتھا۔ چین اور روسی سیٹیلائٹ ماہرین نے اس حوالے سے تصاویر جاری کردی ہیں۔

ان تصاویر کے حوالے سے دعویٰ کیاجارہاہے کہ ایران نے امریکی حملے سے قبل ایٹمی اثاثے منتقل کردیے تھے۔

تصاویرکے ذریعے دعویٰ کیاجارہاہے کہ یورینیم کو انتہائی بھاری مقدارمیں تنصیبات سے منتقل کیا جا چکاہے۔ روسی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکی طیاروں نے محص دھواں اڑانے کی مشق کی۔

چینی اورروسی سیٹیلاٹس تصاویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر امریکی دعوے کی نفی کی جارہی ہے۔

امریکی حملے سے ایک دن ہی قبل ہی ایران نے یورنیئم منتقل کردیاتھا

کہاجارہا ہے کہ امریکی حملے سے ایک دن قبل ہی ایران نے یورینیئم منتقل کردیاتھا۔

دوسری جانب ایران کی  طرف سے بھی امریکا کو جواب کے لئے انتظار کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

امریکی حملے سے ایک دن ہی قبل ہی ایران نے یورنیئم منتقل کردیاتھا

بھارتی میڈیا بھی اسی حوالے سے مختلف رپورٹس پیش کررہاہے ۔

امریکی دعوؤں میں کس قدر سچائی ہے یہ اب  ایران کے جواب پر منحصر ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیردفاع نے ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

متعلقہ خبریں