Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایٹمی تنصیبات پر حملوں کیلئے بھارت نے فضائی حدودفراہم کی،دعویٰ سامنے آگیا

ایٹمی تنصیبات پر حملوں کیلئے بھارت نے فضائی حدودفراہم کی۔ بھارت کے مکروہ کردار کا ایک بار پھر بھانڈا پھوٹ گیاہے ۔

یہ دعویٰ ایرانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تواتر سے سامنے آرہا ہے۔ امریکا کو فضائی حدود کی فراہمی کے لئے بھارت نے اپنی خدمات پیش کیں۔

اہرانی حکام نے باضابطہ اس کی سرکاری تصدیق تو نہیں کی ۔ تاہم کچھ بلیوٹک ایرانی سوشل میڈیا اکائونٹس سے کہاجارہاہے کہ ایران اس کو کبھی نہیں بھولے گا۔

ایک ایرانی اینکر کے مبینہ کائونٹ سے بھی کہاگیا کہ ایٹمی تنصیبات پر حملوں کیلئے بھارت نے فضائی حدودفراہم کی۔

ایٹمی تنصیبات پر حملوں کیلئے بھارت نے فضائی حدودفراہم کی

علاوہ ازین امریکی حملے سے ایک دن ہی قبل ہی ایران نے یورنیئم منتقل کردیاتھا۔ چین اور روسی سیٹیلائٹ ماہرین نے اس حوالے سے تصاویر جاری کردی ہیں۔

اس تصاویر کے حوالے سے دعویٰ کیاجارہاہے کہ ایران نے امریکی حملے سے قبل ایٹمی اثاثے منتقل کردیے گئے تھے۔

روسی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امریکی طیاروں نے محص دھواں اڑانے کی مشق کی۔

چینی اورروسی سیٹیلاٹس تصاویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر امریکی دعوے  نفی کی جارہی ہے۔

کہاجارہا ہے کہ امریکی حملے سے ایک دن ہی قبل ہی ایران نے یورنیئم منتقل کردیاتھا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیردفاع نے ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

متعلقہ خبریں