Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تل ابیب اور حیفہ اسرائیلیوں کےلئے جہنم میں بدل گئے،ہر طرف تباہی اور آگ

تل ابیب  اور حیفہ اسرائیلیوں کےلئے جہنم میں بدل گئے ۔ اتوار کی صبح سے ہی ہر طرف تباہی اور آگ ہی آگ دکھائی دینے لگی۔

اپنی ایٹمی تنصیبات پرامریکی حملوں کے باوجود ایران نے تل ابیب اورحیفہ پر پھر خطرناک میزائل داغ دیے۔

دونوں شہروں میں سائرن بج اٹھے اور افرا تفری مچ گئی ۔ ایرانی میزائل حملوں کی ہولناک تصاویر حملے کی شدت کی گواہی پیش کررہی ہیں ۔

آزاد ذرائع اس سلسلے میں بتا رہے ہیں کہ اتوار کی صبح سویرے ہونے والے حملے انتہئائی شدید اوراچانک تھے۔

ایرانی حملوں میں  10 سے زائد اسرائیلیوں کی ہلاکت اور 50 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سرکاری سطح پراسرائیل نے تفصیلات جاری نہیں کیں۔

ایران نے تل ابیب  اور حیفہ کو پھرجہنم کی معمولی جھلک دکھلا دی۔ جس کے بعدسیکیورٹی و امدادی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔

صبح سویرے ہونے والے ان حملوں پر ہر طرف سائرن بچ اٹھے اور افرا تفری مچ گئی۔

واضح رہے کہ ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پرامریکا نے اتوار کی صبح حملہ کیا۔ اس کے باوجود ایران کی جانب سے اسرائیلی شہروں پر حملوں کا سلسلہ نہ رکا۔

تل ابیب  اور حیفہ اسرائیلیوں کےلئے  جہنم میں بدل گئے ۔ اتوار کی صبح سے ہی ہر طرف تباہی اور آگ ہی آگ دکھائی دی۔

متعلقہ خبریں