شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک چرچ میں خودکش دھماکے سے کم از کم 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
یہ دھماکادمشق کے ایس ٹی الیاس چرچ میں ہوا۔ بتایا جارہاہے کہ یہ ایک خودکش دھماکا ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع کو حصار میں لے لیاہے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ دھماکے کے بعد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔
At least 15 killed in the attack. https://t.co/FzTD2cQKJw
— Clash Report (@clashreport) June 22, 2025




















