Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی آبی جارحیت خطےکیلئے خطرہ؛ گنگامعاہدہ معطل کر کے بنگلہ دیش کاپانی روکنےکی تیاری

پہلگام حملے کو جواز بنا کر جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے پورے خطے کے امن کو خطرات سے دوچار کردیا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطلی کے بعد اب بھارت نےبنگلہ دیش سے گنگامعاہدے پرنظرثانی کافیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق1996 کا بھارت بنگلہ دیش گنگا معاہدہ 30 سال مکمل ہونےپر 2026 میں ختم ہونے والاہے۔

گنگا معاہدے کی شق نمبر 12 کے مطابق اس معاہدے کی تجدید  دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گنگامعاہدے کے مطابق خشک موسم خصوصاَ فرکا بیراج کے اطراف میں پانی کی تقسیم کو منصفانہ بناناتھا، بھارت نے بنگلہ دیش کو آگاہ کیا ہے کہ ترقیاتی ضروریات کیلئے زیادہ پانی درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر داخلہ کا سندھ طاس معاہدے پر بیان، پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پہلگام حملے سے پہلے بھارت گنگا معاہدہ 30 سال بڑھاناچاہتا تھا، مگر حالات یکسر بدل گئے۔

بھارت کے یکطرفہ فیصلے پر بنگلہ دیش نےتشویش کا اظہار کیاہے، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی آبی جارحیت جنوبی ایشیامیں ایک نئے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں