پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کی ملاقات کا امکان ہے ۔ پاک بھارت حالیہ جنگ کے بعد یہ پہلی ملاقات ہوگی۔
ترک میڈیا کے مطابق چینی شہرچھنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 2روزہ وزرائے دفاع اجلاس کا آغازآج سے ہو رہا ہے۔
جہاں پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان ممکنہ طور پر ملاقات کا امکان ہے۔
اجلاس کی میزبانی چین کے وزیر دفاع ایڈمرل دونگ جون کررہے ہیں۔ اس موقع پر مشرق وسطیٰ سمیت دیگر خطوں میں سیکیورٹی تناؤ کے تناظر میں عالمی توجہ اس اجلاس پر مرکوز ہے۔
پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف کررہے ہیں ، وہ چین پہنچ چکے ہیں۔
جبکہ بھارتی وفد کی قیادت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک معرکہ ہوا تھا۔ جس میں پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے تھے۔
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کے سبب دونوں ممالک میں سیز فائر ہواتھا۔
علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ آصف اورراج ناتھ سنگھ کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں۔




















