Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سفاک صیہونی نے 18 ماہ کے معصوم ایرانی بچے کو اٹھا کر فرش پرپٹخ دیا

سفاک صیہونی نے 18 ماہ کے معصوم ایرانی بچے کو اٹھا کر فرش پرپٹخ دیا۔ یہ واقعہ ماسکو کے شیرمیٹیوو ہوائی اڈے پر پیش آیا۔

معصوم ایرانی بچے کو انتہائی بے دردی سے فرش پر پٹخنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

طاقت کا نشہ، معصوموں اور کمزوروں پر ظلم سفاک صیہونیوں کا مجموعی رویہ اور فطرت ہے ۔ اسی کا مظاہرہ ماسکو کے شیرمیٹیوو ہوائی اڈے پر دیکھنے کو ملا۔

مزید پڑھیں : دنیا صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے! غزہ کے مظلوم تاحال جنگ بندی کے منتظر

درندہ صفت صیہونی شخص کا نام  ولادیمیر وٹکوف بتایاجارہاہے ۔ جسے گرفتار کرلیاگیاہے۔ مذ کورہ شخص بیلاروسی بتایاگیاہے۔

18 ماہ کابچہ جو اپنی حاملہ ماں کے ساتھ جنگ ​​زدہ ایران سے بھاگ کر ماسکوپہنچا تھا۔ والدہ اپنا لیگیج لینے میں مصروف تھی ۔ اس دوران ظلم کا شکار ہوگیا۔

معصوم بچے  کو کھوپڑی اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹوں کے ساتھ اسپتال لایاگیاجواس وقت کوما میں ہے۔

معلوم نہیں ہوا کہ کیا وجہ ہوئی کہ  سفاک صیہونی نے 18 ماہ کے ایرانی بچے کو اٹھا کر فرش پرپٹخ دیا۔

واضح رہے کہ اس ظالمانہ عمل کی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔ گرفتار صیہونی سے منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں