Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خفیہ رپورٹ سی این این کولیک کرنے والے شخص کوجیل میں ہوناچاہیے،ترجمان وائٹ ہاؤس

وائٹ ہائوس کی ترجمان نے کہاہےکہ خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ سی این این کو فراہم کرنے والے فرد کے تعاقب میں ہیں۔

واشگٹن میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ سی این این کو فراہم کرنے والے فرد کے پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جس نے بھی یہ خفیہ انٹیلی جنس رپورٹ لیک کی ہے اس کو جیل میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سی این این اور نیویارک ٹائمز کی جانب سے فیک نیوز پھیلائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ سی این این کی رپورٹ حقائق تبدیل نہیں کرسکتی۔ ان کا کہناتھاکہ کامیاب امریکی آپریشن پر پوری دنیا کوامریکا کا شکر گزار ہونا چاہیے ۔

 کیرولین لیوٹ نے کہاکہ امریکی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں ایران اب لمبے عرصے ایٹمی طاقت حاصل نہیں کرسکے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version