چین نے انسانی اڑان کے تصور کو حقیقت کا روپ دے دیا۔ آزمائشی بنیاد پر کواڈ کاپٹرز کی مدد سے انسانی اڑن کھٹولا تیار کرلیا۔
جیٹ پیک نہ کوئی پنکھ ، بس کواڈ کاپٹرز! انسانی اڑان کے لئے تیار کردہ اڑن کھٹولا کیسے پرواز کرے گا؟۔ اس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
آئیے ملیے چین کے ڈرون مین سے جس کواڈ کاپٹرزسے فضا میں اڑتا دیکھا جاسکتاہے۔ جو بغیر پنکھ صرف کواڈکواپٹرزکی مدد سے زمین سے پرواز کےلئے بلند ہوتادیکھاجارہاہے۔
Meet China’s Drone Man — no jetpack, no wings… just quadcopters turning him into a flying machine. pic.twitter.com/TxmRkAgjG4
— Defence Index (@Defence_Index) June 26, 2025
یہ اڑن کھٹولا ابتدائی طور پر نچلی انسانی اڑان کے لئے تیار کیاگیاہے۔ اسے آزمائشی بنیاد پر تیارکیاگیاہے۔ بتایاجارہا ہے کہ اڑان بھرنے کیلئے اسے مطلوبہ حفاظتی سازوسامان سے بھی لیس کیاگیاہے۔
اس کی رفتار کو کنٹرول اور ہوا کے دبائو کے اثرات سے بچنے کیلئے بھی موڈیفکیشن کاعمل جاری ہے۔
کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کےلئے اس اڑن کھٹولے کو پیراشوٹ سے بھی منسلک کیاجارہاہے۔
مزید پڑھیں : چینی انجینئرز نے مچھر نما روبوٹ تیارکرلیا
اس طرح چین نے انسانی اڑان کے تصور کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ فضا میں براہ راست اڑنا انسان کا ایک دیرینہ خواب ہے۔ طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی ایجاد کے بعد بھی یہ خواب ادھورا ہی تھا۔
تاہم چین نے اب انسانی اڑن کھٹولا تیار کرکے اس دیرینہ خواب کو بڑی حد تک تقویت بخش دی ہے۔




















