Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دردناک موت سے بچایا مگر خامنہ ای نے میرا شکریہ ادا نہیں کیا،ٹرمپ

دردناک موت سے بچایا مگر خامنہ ای  نے میرا شکریہ ادا نہیں کیا ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیاہے کہ مجھے معلوم تھا کہ وہ کہاں چھپے ہوئے تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا یہ ردعمل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے فتح کے اعلان پرسامنے آیا۔ ٹرمپ ایک بار پھر خامنہ ای پر برس پڑے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری پیغام میں لکھاکہ خامنہ ای کو معلوم ہے کہ وہ جنگ ہار چکے۔ ان کا کہناتھا کہ  اس کے باجودخامنہ ای نے اپنے لوگوں کو بے وقوف بنانے کا سلسلہ نہیں روکا۔

امریکی صدر کا کہناتھاکہ امریکانے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات کو تباہ کردیا۔ٹرمپ کا کہناتھاکہ مجھے معلوم تھا کہ خامنہ ای کہاں چھپے ہیں ۔

امریکی صدر نے اپنے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر کوایک بار پھر’’ نام نہاد‘‘ لکھا ۔ ان کا کہناتھاکہ دردناک موت سے بچایا مگر خامنہ ای  نے میرا شکریہ ادا نہیں کیا ۔

ان کا کہناتھاکہ یہاں تک کہ میں نے عین سیز فائر کے موقع پر ایران پر ایک بہت بڑا فضائی حملہ بھی رکوایا۔

امریکی صدر کا کہناتھاکہ اسرائیل کے خلاف میں ایران اوروہاں کے عوام کے لئے آخری امید تھا۔

درناک موت سے بچایا مگر خامنہ ای  نے میرا شکریہ ادا نہیں کیا،ٹرمپ

ان کا کہناتھاکہ امریکا کے کرادر کی تعریف کے بجائے خامنہ ای نے فتح کا جھوٹا دعویٰ کردیا۔ وہ یہ سب کرکے ایران کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔

امریکی صدر نے اسرائیلی اور امریکی فورسز کو دنیا کی سب سے طاقتور فورسز قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے۔

واضح رہے کہ یہ تفصیلی پیغام انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے جاری کیا۔

متعلقہ خبریں