آسمان سے امریکی زمین پر گرنے والا پراسرار شعلہ دراصل کیا تھا؟۔ امریکی ریاست میں شعلہ زمین پر گرتے دیکھا گیا۔خاتون نے ویڈیو بھی بنالی۔
امریکی خاتون نے آسمان سے ایک پُراسرار شے کو جلتی ہوئی(شعلوں میں لپٹی) حالت میں گرتے ہوئے دیکھا ۔
خاتون کا نام کولین میک کارک بتایاگیاہے ۔ انہوں نے اس منظر کی ویڈیو بھی بنا لی۔ جس نے پوری دنیا کے لوگوں کو حیران کردیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ رات کے 9 بجے اپنے گھر کے باہرآرام کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ اچانک ان کی نظر آسمان پرایک عجیب چیز پر پڑی۔ جس پر انہوں نے مقامی ٹی وی چینل کوآگاہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ ایک چھوٹی سی چیز تیرتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔ ان کا کہناتھاکہ اس شہ کو دیکھ کر میں تجسس میں پڑ گئی کہ یہ کیا ہو سکتا ہے؟۔
کولین میک کارک نے فوراً اپنا فون نکالا اور اس منظر کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔‘
ان کا میڈیا سے گفتگو میں کہناتھاکہ ایسا لگ رہا تھا جیسے کچھ جل رہا ہویا شعلہ ہو جو تیزی سے نیچے کی طرف آ رہا ہو۔
کولین میک کارک نے کہاکہ مجھے بالکل اندازہ نہیں کہ یہ کیا چیز ہو سکتی تھی۔
دریں اثنا فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کیا گیاتوحکام نے بتایا کہ اس علاقے میں کسی ملبے کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔حکام نے ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
کولین نے کہاکہ مجھے ڈر لگنے لگا کہ خدا جانے اب کیا ہونے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر تھاکہ جب وہ چیز زمین سے ٹکرائے گی توکوئی زوردارآواز سنائی دے گی لیکن ایسانہیں ہوا۔
کولین کے مطابق یہ بہت خاموش منظر تھا، بالکل آواز نہیں آئی۔ اسی لیے میں اور بھی زیادہ کنفیوز ہوگئی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ آسمان سے امریکی زمین پر گرنے والا پراسرار شعلہ دراصل کیا تھا؟۔
واضح رہے کہ امریکی عوام اس وقت مختلف خدشات سے دوچار ہیں ۔ بعض امریکیوں کو خدشات ہیں کہ کوئی بھی دشمن ملک اسرائیل پر ایران طرز کے حملے ہم پر بھی کرسکتاہے۔
BREAKING: BACK-TO-BACK SKY FIREBALLS? MYSTERIOUS OBJECT FALLS – THEN VANISHES
A woman in Pembroke filmed a burning object plummeting from the sky Wednesday night, then watched it disappear without a sound.
No impact. No explosion. No trace.“It looked like it was on fire,”… pic.twitter.com/mdgUEUUCCB
— HustleBitch (@HustleBitch_) June 27, 2025
