روس نے گزشتہ شب ڈرونز اور میزائلوں سے یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا۔ حملہ روکنے کے دوران ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ بھی تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا نے یوکرینی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روسی حملے میں 537 ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔ جن میں سے 249 ڈرونز اور میزائلوں کو گرادیا گیا۔
دیگر ریڈار سے غائب ہوگئے۔ یوکرینی فوج کے مطابق روسی حملے میں متعدد شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے کے نتیجے میں سول انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
روسی حملے کو روکنے کے دوران یوکرینی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا۔ طیارے کا پائیلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔
BREAKING: Russia launched its biggest aerial attack against Ukraine, a Ukrainian official said, part of an escalating bombing campaign that has further dashed hopes for a breakthrough in efforts to end the 3-year-old war. https://t.co/uEmixUhYiR
— The Associated Press (@AP) June 29, 2025
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے روسی حملے کے دوران 7 فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
تاہم آخری ہدف کو نشانہ بنانے کے دوران طیارہ تباہ ہوا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین نے گزشتہ سال سےامریکی ساختہ ایف 16 طیاروں کا استعمال شروع کیا تھا۔
حملے میں اب تک 3 طیارے تباہ ہوچکے۔
واضح نہیں کہ یوکرین کے پاس اس وقت کُل کتنے ایف 16 طیارے موجود ہیں۔
A Russian Su-30 fighter jet has struck hard in the Black Sea, launching Kh-31 missiles to obliterate three Ukrainian naval drones (USVs). pic.twitter.com/Pry6OkiHUT
— Defense Intelligence (@DI313_) June 29, 2025




















