Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تبریز آئل ریفانری میں دھماکا،8 افراد زخمی، تہران میں بھی سیاہ دھواں

تبریز آئل ریفانری میں دھماکا،8 افراد زخمی، تہران میں سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ مختلف دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی۔

کہاجارہاہے کہ ایران کے مختلف علاقوں میں موساد کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ اتوار کی شام ایران کے دارالحکومت تہران اور تبریز میں آئل ریفائنری پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

 ایرانی حکومت  نے اب تک اس طرح کے کسی بھی  اسرائیلی حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

تاہم مختلف خبررساں ادارے اتوارکو ہونے والے مبینہ حملوں کی تصدیق کادعویٰ کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں چند ویڈیوز اور فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں۔

 آزاد ذرائع نے بتایاہے کہ تبریز آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی ۔ واقعے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

جبکہ ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ بغیر پھٹنے والے اسرائیلی ہتھیاروں کو ضائع کرنے کے دوران ہوا-

تبریز آئل ریفانری میں دھماکا،8 افراد زخمی، تہران میں سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ مختلف دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی۔

تبریز ریفائنری کے واقعے کو ایرانی حکام نے ایک تکنیکی حادثہ قراردیاہے۔

مگر تہران میں اٹھنے والے سیاہ دھویں اور دھماکوں کے حوالے سے ایرانی حکومت نے کوئی موقف اختیار نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں