مضبوط صیہونی دفاع کو زمیں بوس کردیا۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا نیا بیان سامنے آگیا۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اسرائیل کے خلاف کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکرا ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے اس نے ہماری مسلح افواج کی مدد کی۔

انہوں نے لکھا کہ اللہ نے ہمیں صیہونی حکومت کے جدید کثیر الجہتی دفاع کو توڑنے کے قابل بنایا۔
خامنہ ای نے لکھاکہ اسرائیل نے شہری وفوجی علاقوں کومیزائلوں اورطاقتور جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم نے صیہونی دفاع کو مکمل زمیں بوس کر دیا۔ خامنہ ای نے کہا کہ یہ اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے۔




















