Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تہران میں شہری آبادی پر اسرائیلی حملے کی فوٹیج سامنے آگئی

تہران میں شہری آبادی پر اسرائیلی حملے کی فوٹیج سامنے آگئی۔ دھماکے کے دل دہلا دینے والے مناظر نے رونگٹے کھڑے کردیے۔

ماہ جون میں تہران میں ایک اسرائیلی حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔یہ فوٹیج تہران ٹائمز و دیگر عالمی نشریاتی اداروں کی جانب سے نشر کی گئی ہے۔

فوٹیج میں قدس اسکوائر پراسرائیلی میزائل حملے کے بعدتباہی مچتی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس  اسرائیلی حملے میں کئی  بے گناہ شہری شہید ہوگئے تھے۔

واضح  رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر حملوں کا آغاز کیا تھا۔

جواب میں ایران نے اسرائیل پر شدید میزائل حملے کرکے اسے تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا تھا۔

تاہم پھر امریکا کی مداخلت کے سبب جنگ بندی ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version