جے شنکرنے بھی آخر کار رافیل طیارے گرائے جانے کا اعتراف کرلیا ۔ بھارتی وزیرخارجہ کے اعتراف کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں کم ازکم 3 رافیل طیارے تباہ کیے جانے کی تصدیق کردی۔
ان کا کہناتھاکہ پاکستان نے بھارت پر بھاری حملہ کیاتھا ۔ جے شنکر نے کہا کہ ہم پاک فضائیہ سے لڑائی میں پہلے ہی رافیل طیارے کھو چکے تھے ۔
انہوں نے رافیل طیاروں کی تباہی کو بدقسمتی قرار دیا۔ بھارتی وزیر خارجہ کے اعتراف کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے بھارتی دفاعی اتاشی کی جانب سے بھی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کیا جاچکاہے۔
Big news! Jaishankar admits that Pakistan launched a massive attack on India and also downed 3 Rafales. pic.twitter.com/v7b0e3vgED
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) July 3, 2025




















