کیا کل تباہ کن زلزلہ یا سونامی آنے والا ہے؟۔ جاپان میں آفات سے متعلق پیشگوئی کرنے والی خاتون کی کتاب میں لکھے گئے الفاظ واقعی حقیقت میں بدلنے والے ہیں ؟۔
ویسے تو بحیثیت مسلمان ہم اس طرح کی پیشگوئیوں پر یقین نہیں رکھتے ۔
مگر دنیا میں کئی غیرمذاہب ایسے بھی ہیں جو راہبوں اور مصنفوں کی پیشگوئیوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔
ریوٹیٹسوکی نامی ایک خاتون اپنی حیرت انگیز پیش گوئیوں کی وجہ سے جاپان میں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
انہوں نے اپنی کتاب The Future as I Saw میں مستقبل میں آنے والی آفات سے متعلق پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔
جاپانی مصنفہ نے یہ کتاب 1999 میں لکھی تھی۔ جس میں انہوں نے بڑی پیشگوئیاں کیں۔
2011 میں میں جاپان میں آنے والے زلزلے وسونامی کے متعلق انہوں نے اپنی کتاب میں پیش گوئی کردی تھی۔
ریو نے 2015 میں اس کتاب میں اضافے کیے اور 5 جولائی 2025 کو ایک اور تباہ کن زلزلہ آنے کی پیش گوئی کی۔
جاپان کے جزائرمیں زلزلوں کے سینکڑوں جھٹکوں کے بعدانکے ماننے والوں نے اسے بڑے زلزلے کی پیش گوئی سے جوڑ دیا۔
اپنی اپ ڈیٹ شدہ 2015 کی کتاب میں انہوں نے ایک اور تباہ کن سونامی کی پیش گوئی کی ہے۔

2011 کے زلزلے سے 3 گنا بڑی لہریں اٹھیں گی،کئی ممالک تباہ ہوجائیں گے
مزید براں ریو نے لکھاہے کہ جاپان اورفلپائن کے درمیان سمندر کی تہہ میں دراڑیں پڑیں گی۔
جس سے 2011 کے زلزلے سے 3 گنا بڑی لہریں اٹھیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سونامی سے آس پاس موجود تمام ممالک تباہ ہوجائیں گے۔
واضح رہے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 900 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔
جس کے باعث وہاں کے مکین شدید خوف و اضطراب کا شکار ہیں۔
دریں اثنا جاپانی حکام کے مطابق علاقے میں 21 جون سے زلزلے آنے کا سلسلہ غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔
متعین کردہ وقت زیادہ دور نہیں ،پیشگوئی کاخلاصہ کل ہو ہی جائے گا
کیا کل تباہ کن زلزلہ یا سونامی آنے والا ہے؟۔اس حوالے سے متعین کردہ وقت زیادہ دور نہیں۔
اس بات کا خلاصہ کل ہوہی جائے گا۔ آیا یہ پیش گوئی درست ثابت ہوتی ہے یا ریو کو اپنی کتاب میں کوئی نئی اپ ڈیٹ کرنی پڑتی ہے۔




















