Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرانسیسی فضائیہ کا اناڑی پیرا شوٹررگبی اسٹیڈیم کی چھت سے لٹک گیا

فرانسیسی فضائیہ کا اناڑی پیرا شوٹررگبی اسٹیڈیم کی چھت سے لٹک گیا۔ اسٹیڈیم سے لٹکے اناڑی پیرا شوٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ۔

یہ واقعہ مغربی فرانس کے ٹولوز اسٹیڈیم میں رگبی کھیل کے پریگیم ڈسپلے کے دوران  اپریل میں پیش آیاتھا۔
فرانسیسی فضائیہ کے پیراشوٹسٹ  کورس سے  ایک پیرا شوٹر اڑایا گیا تھا۔

تاہم اناڑی پیرا شوٹر درست طور پر لینڈنگ نہیں کرسکا اور رگبی اسٹیڈیم کی چھت پر جا کر پھنس گیا۔

بعد ازاں چھت سے لٹکے ہوئے اناڑی پیرا شوٹر کو کرین کی مدد سے نیچے اتارا گیا۔

اپریل میں  پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو2 ماہ بعد  پاکستان میں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پاک بھارت جنگ کے تناظر میں بھارتی اعترافات کے بعد خاص طور پر فرانسیسی فضائیہ کی ٹرولنگ شروع ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستانی سوشل میڈیا صارفین خاص طور ٹرول کررہے ہیں۔  فرانسیسی رافیل طیارے اور فرانس کی فضائیہ ٹرولنگ کا ہدف ہیں۔

ایک صارف نے لکھاکہ ’’کباڑرافیل طیاروں کے بعد اناڑی پیرا شوٹر‘‘،یہ ہے فرانس کی معیاری فورس۔
گزشتہ روز ہی بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر بھی فرانسیسی رافیل طیاروں کے پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے کااعتراف کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version