Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’دتہ‘‘ کی جگہ ’’کتا‘‘ نام لکھنے پر بھارتی شہری کا انوکھااحتجاج،بھونکناشروع کردیا

کاغذات میں ’’دتہ‘‘ کی جگہ ’’کتا‘‘ نام لکھنے پر بھارتی شہری کا انوکھااحتجاج سوشل میڈیاپروائرل ہوگیا۔ بھارتی شہری نے متعلقہ افسر کے سامنے کتے کی طرح بھونکناشروع کردیا۔

بتایاجارہاہے کہ مذکورہ شہری کا نام ’’دتہ‘‘ ہے جسے سرکاری کاغذات میں ’’کتا‘‘ لکھ دیاگیا۔ یہ ایک غلطی تھی یا دانستہ کوئی حرکت ؟ ۔ جو بھی تھا مگر شہری کا احتجاج حقیقی اورمنفرد تھا۔

بھارت میں ذات پات رنگ و نسل ،زبان اور مذہب کی بنیاد پر ناانصافی کوئی نئی بات نئی۔ متاثرہ شہری اپنے نام کی درستگی کےلئے سرکاری دفتر کے چکر لگا لگا تھک گیا۔

کوئی بھی سنوائی نہ ہونے اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر شہری انوکھے احتجاج پر مجبور ہوگیا۔

بھارتی شہری نے سرکاری افسر کی گاڑی روک کر اس کے آگے کتے کی طرح بھونک کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ آپ بھی یہ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں