Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی بھارت کی تاریخ کا بدترین وزیرِاعظم قرار

مودی سرکار کی ناقص اور انتہا پسند ہندوتوا پالیسیوں کے باعث بھارت اندرونی  انتشار کا شکار ہوتا جارہا ہے، بی جے پی  کے مسلم دشمنی، تقسیم اور آمریت پر مبنی  ایجنڈے پر کانگریس کی جانب سے کڑی تنقید کی گئی ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما مانی شنکر آئر نے نریندر مودی کو بھارت کا’’بدترین وزیرِاعظم‘‘ قرار دے دیا ہے۔

مانی شنکر آئر  نے کہا کہ جب تک بھارت کو مودی  سرکار سے نجات نہیں مل جاتی، ملک کا مستقبل تاریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سفارتی محاذ پر ایک اور شکست، برکس اجلاس میں بھی پاکستان مخالف بیانیہ مسترد

ان کا کہنا ہے کہ نصف سے زائد ہندوؤں  سمیت دو تہائی بھارتی عوام نے مودی کو مسترد کردیا ہے، صرف ایک تہائی ووٹ سے منتخب ہونے والا مودی بھارت کا سب سے ’’آمرانہ‘‘ رہنما بن چکا ہے۔

مانی شنکر آئر نے کہا کہ پچھلے عام انتخابات میں مودی نے 159 تقریروں میں سے 110 میں مسلمانوں پر براہ راست حملے کیے، بابری مسجد کو گرانے کی بنیاد ہی بی جے پی نے رکھی۔

ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا ’ایک قوم، ایک زبان، ایک ثقافت، ایک انتخاب‘ کا نعرہ بھارت کی ثقافت کے خلاف ہے، بی جے پی  معاشرے میں مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر تقسیم پیدا کر رہی ہے۔

مانی شنکر آئر نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے بھارت کو مندر، مسجد اور نفرت کی سیاست میں الجھا دیاہے، ہندوتوا نظریے کے فروغ کے لیے بی جے پی بھارت  کی ثقافتی اقدار پر سمجھوتا کر چکی ہے، مودی کے دور اقتدار میں نام نہاد جمہوریت کے پردے میں آمریت، نفرت اور انتہا پسندی کا راج ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version