قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی نے نانگا پربت سر کرلی۔ وہ قطر کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے اپنی قوم کےلئے یہ عزاز حاصل کیا۔
نانگاپربت دنیاکاخطرناک پہاڑی سلسلہ ہے، انہوں نے یہ پر خطر پہاڑی سلسلہ سر کر کے نانگا پربت پر قطر کا پرچم لہرا دیا۔
اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر لکھاکہ الحمدللہ، نانگا پربت۔
شیخہ اسماالثانی نے لکھا کہ میری نویں 8000 میٹر بلند چوٹی۔ یہ ان میں سے ایک مشکل ترین چڑھائی تھی۔
مزید پڑھیں : غیر ملکی خاتون کوہ پیما نانگا پربت پر خطرناک حادثے کا شکار
انہوں نے لکھاکہ اس پہاڑ نے مجھے ہر لمحہ آزمایا۔ ان کے مطابق کالی برف سے لے کر ہر چند سیکنڈمیں گرتے پتھروں تک۔ زندگی کے نازک ہونے کامسلسل احساس ہوتارہا۔
شیخہ اسما الثانی کی یہ کامیابی نہ صرف قطر کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ یہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال بھی ہے۔
View this post on Instagram
شہبازشریف کی مبارکباد، پہاٹوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈرمقررکردیا
دریں اثناشہبازشریف نے یہ کارنامہ انجام دینے پر شیخہ اسما الثانی کو پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں نانگا پربت کو سر کرنے کے حالیہ کارنامے پرشیخہ اسما الثانی کو دلی مبارکبادپیش کرتاہوں، جو واقعی قابلِ تقلید اور حوصلہ افزا ہے۔
Majestic mountain ⛰️ calling!
I am pleased to appoint Her Highness Sheikha Asma Al Thani as the Brand Ambassador for Pakistan’s Mountains and Tourism.
My heartfelt felicitations to Her Highness on her recent feat of scaling Nanga Parbat. It is truly inspiring!
Her…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 8, 2025




















