Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انگریزی بہت اچھی ہے! کہاں سے سیکھی؟،ٹرمپ کالائبیرین صدرسے مکالمہ وائرل

انگریزی بہت اچھی ہے! کہاں سے سیکھی؟،ٹرمپ کالائبیرین صدر سے مکالمہ وائرل ہونے لگا۔

امریکی صدر ٹرمپ ہمیشہ ہی اپنی بے تکلفانہ گفتگو کے سبب خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ۔  اس بار بھی وہ ایک اہم ملاقات کے دوران خبروں کی زینت بن گئے۔

عالمی نشریاتی اداروں اور سوشل اکاؤنٹس پر ان کا ایک کلپ وائرل ہورہاہے۔ جس میں وہ لائبیرین صدر سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

گفتگو میں لائبیریا کے صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کا حمایت پر شکریہ اداکیا۔جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نے رسمی گفتگو کے بجائے بے تکلفی کے ساتھ گفتگو کی۔

مزید پڑھیں : ایران نے اسرائیل پر فائر ہر میزائل حملے کی پیشگی اطلاع دیدی تھی ، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر نے لائبیریا کے صدر کو جواب دیاآپ کی انگریزی بہت اچھی ہے!آپ نے یہ کہاں سے سیکھی؟۔

واضح رہے کہ لائبیریا کے تعلیمی اداروں کی آفیشل زبان انگریزی ہی ہے ۔

اگر چہ ٹرمپ نے یہ  گفتگو بے تکلفانہ طور پر کی تھی مگر ان کی یہ گفتگو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں