امریکہ نے انسانی حقوق کونسل کی نمائندہ فرانسیسکاالبانیزے پر پابندی عائد کردی ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو رو بیو کے مطابق البانیزے نے عالمی عدالت سےامریکہ، اسرائیل کےخلاف کارروائی کامطالبہ کیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ نمائندہ خصوصی کا دنیا سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنےکا مطالبہ
مارکو رو بیو نے کہا کہ فرانسیسکاکی امریکہ، اسرائیل کےخلاف مہم برداشت نہیں کریں گے، ہم ہمیشہ اپنےشراکت داروں کےساتھ کھڑےرہیں گے۔
امریکی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کےلیے تمام ضروری اقدامات کرےگا، ہم اتحادیوں کی خودمختاری کاتحفظ یقینی بنائیں گے۔




















