چین نے آبنائے تائیوان میں بڑے پیمانے پر بحری مشقیں شروع کردیں۔ چینی حکام نے ان بحری مشقوں کو غیر معمولی قرار دیاہے ۔
بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ان بحری مشقوں کو بین الاقوامی ماہرین نے بھی غیر معمولی قراردیاہے۔ ان بحری مشقوں کی باضابطہ فوٹیج بھی ریلیز کردی گئی ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ تائیوان تنازع شدت اختیا ر کرتا دکھائی دے رہاہے ۔ چین کی بڑھتی ہوئی تیاریاں نہ صرف خطے بلکہ عالمی تناظر میں انتہائی اہم قرار دی جارہی ہیں۔
گزشتہ دنوں چینی صدر کا بھی اس حوالے سے اہم بیان سامنے آیا تھا ۔ جس میں چینی صدر نے کہا تھاکہ تائیوان کو چین حصہ بنانے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
‼️China has launched large-scale naval drills in offshore waters directly across the strait from Taiwan. pic.twitter.com/1pthHCyand
— Defense Intelligence (@DI313_) July 11, 2025
