بھارت کو دفاعی میدان میں ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔ پاکستان سے مئی میں ہونے والی محدود جنگ نے بھارت کا رہا سہا غرور خاک میں ملا دیا۔
رافیل طیاروں کی تباہی اور فضائی وزمینی جنگ میں بدترین شکست کے باجودبھارت نے اپنے ہتھیاروں کی عالمی دکان بند نہ کی۔
بھارت ان چند ممالک میں سے ہے جو دعوے تو بڑے کرتے ہیں کہ ہتھیار صرف دفاعی مقاصد کےلئے ہیں۔
مگر حقیقت مختلف ہے۔ بھارت میں جنگی ہتھیاروں،ساز و سامان یہاں تک کہ جنگی طیاروں کی خرید و فروخت میں بڑے گھپلے سامنے آچکے ہیں ۔
مزیدپڑھیں: بھارت نے پھرکوئی مس ایڈونچرکیاتو جواب کتناخوفناک ہوگا؟ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگالیں
مودی سرکار اپنی یہ عالمی دکانداری بند کرنے کےلئے تیار ہی نہیں۔ اس کوشش میں بھارت کو دفاعی میدان میں ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔
آکاش میزائلوں کی ساخت وصلاحیت پر اعتراض،برازیل کا خریداری سے انکار
یہ دھچکا اس وقت لگا جب برازیل نے آکاش میزائلوں کی ساخت وصلاحیت پراعتراضات کھڑے دیے۔ برازیل کی جانب سے بھاری آکاش میزائلوں کی خریداری سے صاف انکارکردیاگیاہے۔
واضح رہے کہ مئی میں ہونے والی جنگ کے بعد سے بھارت کومسلسل عالمی ہزیمت کا سامنا کرناپڑرہاہے۔




















