Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اب ٹریفک سگنل پر نہ رکنے والوں کے ساتھ کیسا سلوک ہوگا؟ دلچسپ ویڈیووائرل

اب ٹریفک سگنل پر نہ رکنے والوں کے ساتھ کیسا سلوک ہوگا؟۔ افریقی ملک کے سارجنٹ نے  دنیا بھر کے ٹریفک اہلکاروں کےلئے نیا طریقہ متعارف کرادیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

قوانین کی پاسداری میں ٹریفک سگنل کو سب سے اہم سمجھا جاتاہے۔ کہاجاتاہے جس ملک میں سگنل قوانین پر عمل نہ ہو اس میں کسی قانون پر عملدرآمد نہیں کروایا جاسکتا۔

سوشل میڈیا پرایک افریقی ملک کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں ایک ٹریفک سارجنٹ کو سگنل پر نہ رکنے والے بائیک رائیڈرکے سر پر سگنل لائٹ برساتے دیکھاگیا۔

مذکورہ سارجٹ سگنل پر نہ رکنے والے ایک بائیک رائیڈر کی بائیک پر چڑھ گیا۔سارجنٹ بائیک رائیڈر کے سر پر اس وقت تک سگنل لائٹ برساتارہا جب تک وہ اشارے سے پیچھے نہ آیا۔

سارجنٹ نہ صرف سگنل خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹتا رہابلکہ انہیں اس حوالے سے لیکچربھی دیتارہا۔

یہ ویڈیو ایکس، انسٹا اور فیس بک پر وائرل ہورہی ہے۔جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔

ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ پاکستان میں بھی سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک ہوناچاہیے۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیے!۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version