Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میانمار اور بھارت تنازع کی وجوہات کیا ہیں؟ انڈیا اپنی بدمعاشی سے باز نہ آیا

میانمار اور بھارت تنازع کی وجوہات کیا ہیں؟۔ آئیے جانتے ہیں ۔ دراصل بھارت خطے میں اپنی بدمعاشی سے باز نہیں آرہا۔

مودی سرکار خطے کا امن مسلسل داؤ پر لگارہی ہے۔ پاکستان سے بدترین شکست اور ہزیمت کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھاکہ بھارت نے ایک اورمحاذ کھول دیاہے۔

بھارت خطے میں اپنی بدمعاشی سے باز نہیں آیا۔ مودی سرکار کسی بھی طرح اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتی ہے۔

جس کےلئے تنازعات کو جنگی کشیدگی میں بدلنا ہندو انہاپسندجماعت بی جی پی کی پہلی ترجیح ہے ۔

میانمار اور بھارت تنازع کی وجوہات کیا ہیں؟ جانتے ہیں!

میانمار اور بھارت کے درمیان سرحدی مسائل،نسلی اورمذہبی اختلافات بھی ہیں ۔ ساتھ ہی عسکریت پسند گروہوں کی سرگرمیاں بھی تنازعات کا سبب ہیں ۔

بھارت اور میانمار کے درمیان تقریباً 1,643 کلومیٹر طویل سرحد ہے۔  یہ سرحد زیادہ تر دور دراز اور جنگلی علاقوں سے گزرتی ہے۔

سرحد پر باڑ لگانے،سرحدی علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت پرقابو پانے کے حوالے سے تنازعات پائے جاتے ہیں۔

میانمار میں کئی نسلی اور مذہبی گروہ آباد ہیں۔جن میں سے کچھ بھارت کے ساتھ سرحد کے قریب رہتے ہیں۔

ان گروہوں کے درمیان زمین،وسائل اور سیاسی حقوق کے حوالے سے تنازعات پائے جاتے ہیں۔

عسکریت پسند گروہوں کی سرگرمیاں

بھارتی دعویٰ ہے کہ میانمار میں کئی عسکریت پسند گروہ سرگرم ہیں۔جن میں سے کچھ بھارت میں بھی کارروائیاں کرتے ہیں۔

ان گروہوں کی وجہ سے بھارت اور میانمار کے درمیان امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔

معاشی مفادات

علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان معاشی مفادات بھی تنازعات کا باعث بنتے ہیں۔

واضح رہے دونوں ممالک میں تیل اور گیس کی تلاش اور نقل و حمل کے منصوبوں پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔

دراصل  بھارت اپنی طاقت کے بل پر خطے کے دیگر ممالک میں بغیر شواہد کے بلاجوازسرحدری دراندازی کررہاہے۔

بڑھتی ہوئی بھارتی دراندازیاں خطے کو ایک بہت بڑی جنگ کی جانب دھکیل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version