پوری دنیا کاریڈارسسٹم ناکام،چینی طیارہ نظر آئے بغیربڑے بحری مقام سے گزرگیا۔ کسی بھی ملک کو کانوں کان خبرتک نہ ہوسکی اور طیارہ تائیوان کا چکر کاٹ کر واپس آگیا۔
جے 20 مائیٹی ڈریگن اسٹیلتھ چینی لڑاکاطیارہ دنیابھرکے ریڈارسسٹم کوچکما دے گیا۔یہ دعویٰ چینی حکام کی جانب سے سامنے آیاہے۔
چین کا جے 20 مائیٹی ڈریگن استیلتھ لڑاکاطیارہ چاپان کے قریب آبنائے سوشیما سے گزرا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ طیارہ کسی بھی ریڈار کی نظر میں آئے بغیرگزرگیا۔
آبنائے سوشیما میں امریکی،جاپانی اور کوریائی ریڈار کا مضبوط جال بچھا ہواہے۔ یہاں طاقتور تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم بھی شامل ہے ۔
In a recent PLA air combat exercise.
Four J-10C with the support of AWACS went up against two J-20.The 4 J-10C managed to “shoot down” 1 J-20 stealth fighter with the aid of collaborative targeting.
Here’s the rare insight into exercise with English subtitles:
This shows the… pic.twitter.com/Ga72m6SBUN
— Zhao DaShuai 东北进修 (@zhao_dashuai) August 2, 2025
دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ اگر چینی دعویٰ درست ہے تو یہ مغربی دفاعی نظام کی بڑی ناکامی ہے۔
حکام کے مطابق جے 20 مائیٹی ڈریگن اسٹیلتھ چینی لڑاکاطیارہ دنیابھرکے ریڈارسسٹم کوچکما دے گیا۔ وہ تائیوان کے گرد چکر لگا کرواپس آچکاہے۔
واضح رہے کہ آبنائے سو شیما جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع ہے ۔ 1905 کی روس جاپان جنگ کی ایک بڑی بحری لڑائی بھی اسی آبنائے میں لڑی جاچکی ہے ۔
China’s J-20 stealth jet quietly flew through Japan’s Tsushima Strait — and no one reported it.
CCTV says elite Chinese fighter unit now patrols Tsushima Strait and Bashi Channel.
Neither Japan nor South Korea reported the stealth jet’s passage through one of Asia’s most… pic.twitter.com/riHRdcmEoM
— Clash Report (@clashreport) August 2, 2025




















