امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران تباہی کے دہانے پر ہو سکتا ہے، اگر ایران نے مظاہرین کو قتل کیا تو امریکہ سخت کارروائی کے لیے تیار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کو بہت سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایران میں حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا پر حملے کے بعد ٹرمپ نے ایران اور لاطینی امریکا کے ممالک کو بھی دھمکیاں دے ڈالیں
امریکی صدر نے مزید کہا کہ مظاہرین کے قتل پر ایران کے خلاف بھرپور ردعمل دیا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے ایران کو خبردار کر دیا گیا ہے۔
