Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تہران میں فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار! شہید ایرانی رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِجنازہ ادا

تدفین سے قبل شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا

تہران میں شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی جس میں اعلیٰ حکومتی و عسکری شخصیات اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

 شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر باقر قالیباف اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شریک ہوئے۔

تہران میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جبکہ 100 سے زائد ممالک کے وفود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تدفین سے قبل شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا جس کے بعد انہیں 9 جولائی کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

قبل ازیں ایران میں شہید آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی میتیں عوامی دیدار کے لیے شیشے کے تابوتوں میں رکھ دی گئی تھیں جہاں کل صبح سے ہی ہزاروں افراد آخری دیدار کے لیے امام خمینی گرینڈ مصلیٰ پہنچے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز مختلف ممالک سے آنے والے سرکاری و سفارتی وفود نے امام خمینی گرینڈ مصلیٰ میں شہید آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی میتوں کا دیدار کیا، فاتحہ خوانی کی اور تعزیتی تاثرات بھی قلم بند کیے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز عام شہریوں کے لیے آخری دیدار کا اہتمام کیا گیا جس کے لیے میتوں کو شیشے کے خصوصی تابوتوں میں رکھا گیا تاکہ عوام اپنے رہبر کو آخری بار خراج عقیدت پیش کرسکیں۔

عوامی دیدار کا یہ سلسلہ کل پورا دن جاری رہا جس کے بعد شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج نماز فجر کے بعد ادا کردی گئی۔

متعلقہ خبریں