ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف کسی بھی مبینہ سازش یا حملے میں ملوث عناصر کا سختی سے تعاقب کیا جائے گا اور وہ اپنے انجام سے بچ نہیں سکیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای نے ملک کو عزت، آزادی اور قومی وقار کے اصولوں پر آگے بڑھنے کی راہ دکھائی ہے اور ایران کی مسلح افواج اسی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی۔
میجر جنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں مکمل نظم و ضبط اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہیں۔



















