Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا کے تازہ حملوں میں ایرانی فضائیہ کے تین پائلٹس بھی شہید ہو گئے

خلیج اور پڑوسی ممالک میں حملوں اور میزائلوں کی روک تھام کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دو راتوں میں ہونے والے تازہ امریکی حملوں میں 18 افراد شہید اور 142 زخمی ہوگئے جبکہ رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں 3 پائلٹس بھی شامل ہیں۔

ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق اسلامی انقلابی گارڈ کور کی ایرو اسپیس فورس کے 4 اہلکار صوبہ کرمانشاہ میں جبکہ 3 بسیج ارکان جزیرہ لاوان پر مارے گئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام، ریڈار تنصیبات، بحری صلاحیتوں اور دیگر فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واشنگٹن پر خطے میں کشیدگی مزید بھڑکانے کا الزام عائد کیا ہے۔

خلیج اور پڑوسی ممالک میں حملوں اور میزائلوں کی روک تھام کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں جبکہ دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی نے وسیع تر علاقائی جنگ کا خوف مزید گہرا کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version