Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طائف میں حوثیوں کے داغے گئے بیلسٹک میزائل تباہ کردیے، سعودی اتحاد کا دعویٰ

سعودی عرب میں ممکنہ میزائل حملوں کی وارننگ واپس لے لی گئی

سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ طائف پر حوثیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کردیا۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق دارالحکومت ریاض میں حوثی میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک عمارت، تعمیراتی مقام اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔

حکام نے سعودی شہروں جدہ اور ینبع میں ممکنہ حملوں کے پیش نظر جاری کی گئی وارننگ کچھ دیر بعد واپس لے لی۔

سعودی شہری دفاع نے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے واقعات یا ان کے ملبے کے مقامات کی ویڈیوز بنانا اور انہیں سوشل میڈیا پر پھیلانا قانونی کارروائی کا سبب بن سکتا ہے۔

حکام نے عوام کو غیر مصدقہ ویڈیوز شیئر کرنے اور افواہیں پھیلانے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version