ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے سفارتی کوششوں میں تیزی آگئی ہے تاہم اس سلسلے میں قطری ثالث ایک بار پھر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق قطری ثالثوں کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات متوقع ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ معاہدے کے امکانات پر گزشتہ 8 روز سے سفارتی رابطے جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے لیے نیا مسودہ تیار کرکے متعلقہ فریقین کو بھیج دیا اور اپنی تجاویز کو مختصر کرتے ہوئے مجوزہ معاہدے کو ایک نئے وژن کے تحت ترتیب دیا ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان آئندہ چند روز میں ایک اور ملاقات ہوسکتی ہے جس کے دوران معاہدے سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
