ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی 7 شرائط پر عملدرآمد ضروری ہے اور اگر ان شرائط کو پورا کردیا جاتا ہے تو سفارت کاری کا راستہ کھل جائے گا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ امریکا کے رویے اور لہجے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جسے ایک مثبت اشارہ سمجھتے ہیں۔ نائب صدر جے ڈی وینس کے خط کا تاحال جواب نہیں دیا گیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر دوبارہ کوئی حملہ کیا گیا تو ایرانی افواج نئے ہتھیاروں کے ذریعے جارح کو تباہ کن ضربیں لگائیں گی۔
محسن رضائی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری ڈاکٹرائن میں تبدیلی سے متعلق تاحال کوئی نیا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
