امریکی ریاستوں میں پولنگ کا وقت مرحلہ وار ختم ہونے لگا ہے، فلوریڈا، جارجیا، نیوہیمپشائر، جنوبی کیرولائنا، ورمونٹ اور ورجینیا میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔
امریکی انتخابات کے ابتدائی نتائج سب سے پہلے بول نیوز پر سامنے آگئے، جن کے مطابق ریاست کینٹکی کے مختلف انتخابی حلقوں میں ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق کینٹکی کے حلقہ ون میں ریپبلکن امیدوار 3 ہزار 644 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار ایک ہزار 399 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ 2 میں ریپبلکن امیدوار 453 اور ڈیموکریٹ امیدوار 398 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
کینٹکی کے حلقہ 6 میں ریپبلکن امیدوار 2 ہزار 312 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ڈیموکریٹ امیدوار ایک ہزار 539 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ حلقہ 5 میں ریپبلکن امیدوار 8 ہزار 861 ووٹ حاصل کرکے آگے ہیں، جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار 4 ہزار 279 ووٹ لے سکے ہیں۔
اسی طرح کینٹکی کے حلقہ 4 میں ریپبلکن امیدوار ایک ہزار 69 ووٹ لے کر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار 797 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ریاست انڈیانا کے حلقہ 8 میں بھی ریپبلکن امیدوار 9 ہزار 408 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار کو 8 ہزار 75 ووٹ ملے ہیں۔ حلقہ 9 میں ریپبلکن امیدوار 8 ہزار 69 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور ڈیموکریٹ امیدوار 4 ہزار 862 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
