Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین نے امریکا کو سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات پر مزید پابندیاں عائد نہ کرنے کا انتباہ دے دیا

امریکی برآمدی پابندیاں عالمی سپلائی چین کے لیے نقصان دہ ہیں،چینی وزارت خارجہ

چین نے امریکا کو سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات پر مزید پابندیاں عائد نہ کرنے کا انتباہ دے دیا۔

 امریکی قانون سازوں کی جانب سے چین کو چِپ سازی کے آلات کی فراہمی محدود کرنے اور چین کو سیمی کنڈکٹر آلات کی فراہمی پر مزید پابندیوں کی امریکی تجاویز کے بعد بیجنگ کا ردعمل سامنے آگیا۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ کہا کہ امریکی برآمدی پابندیاں عالمی سپلائی چین کے لیے نقصان دہ ہیں برآمدی کنٹرول کے اقدامات عالمی صنعتی استحکام کو متاثر کرتے ہیں چین نے ہمیشہ برآمدی پابندیوں کے ناجائز استعمال کی مخالفت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version