کراچی کے مختلف رہائشی علاقوں میں غیر اعلانیہ بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تف نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر ، فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ ملیر، سعود آباد ، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی ، بلدیہ اور اونگی ٹاون میں بھی وقفے وقفے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔
سوئی گیس ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو 170 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کررہے تھے اب 150 ایم ایم سی ایف فراہم کررہے ہیں ۔
سوئی گیس ترجمان کا کہنا تھا کہ چار دن گیس کی کمی کا سامنا ہے جبکہ کے الیکٹرک اور اپنے صارفین کو پہلے مطلع کئا جاچکا ہے۔
سوئی گیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی معطل ہے، جوکہ ہفتے کی صبح بحال ہوگی ۔
ترجمان کے ای کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں لوکل فالٹس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو سکتی ہے۔
ترجمان کے ای کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔


















