Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، پی ٹی اے نے بڑا اعلان کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون پر فی منٹ کال سستی کرتے ہوئے 70 پیسے سے کم کرکے 50 پیسے فی منٹ کردی ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم ٹی آر میں کمی ٹیلی کام انڈسٹری کے ساتھ مشاورت کے بعد کی گئی، جس کا اطلاق 1 جنوری 2022 سے ہوگا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیش اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق جنوری سے جون تک ایم ٹی آر 50 پیسہ فی منٹ ہونگے جبکہ جولائی 2022 سے جون 2023 تک ایم ٹی آر 40 پیسہ فی منٹ ہونگے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل صارفین مفت منٹ آف نیٹ بنڈلز جیسی مزید مسابقتی اور جدید پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز کی موجودہ نظرثانی کی درخواستیں آئی تھیں جس کے بعد  مقامی، طویل اور  بین الاقوامی کالز کیلئے ایم ٹی آر کا تعین کیا گیا ہے۔