Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹرابیری کے اوپر موجود ‘بیجوں’ کی حقیقت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

سُرخ رنگ کے دل کی شکل اور سر پر سبز پتوں کا تاج رکھنے والا یہ پھل یعنی اسٹرابیری وٹامن، فائبر، زیرو کولیسٹرول اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی اسٹرابیری کے اوپر موجود ‘بیجوں’ کی حقیقت جاننے کی کوشش کی ہے؟ ہم میں سے اکثر افراد کو معلوم ہی نہیں ہوگا کیونکہ شاید ہی کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہو تو آئیے ہم آپکو اس کی حقیقت بتاتے ہیں۔

اسٹرابیری کے اوپر جو بیج جیسی چیز نظر آتی ہے اسے “ایچین” کہا جاتا ہے۔

اسٹرابیری کی کاشت ۔۔ایک منافع بخش کاروبار

ایچین درحقیقت اسٹرابیری پودے کا پھل ہوتا ہے اور ہر ایچین کے اندر ایک بیج ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ اسٹرابیری کے حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

جہاں تک سرخ خوبصورت گودے کی بات ہے جسے ہم اسٹرابیری پھل تصور کرتے ہیں وہ حقیقت میں ایسا ٹشو ہے جو پھول کو پودے سے جوڑنے کا کام کرتا ہے۔

جب اسٹرابیری کے ایک پھول کی تخم کاری ہوتی ہے تو یہ ٹشو نشوونما پاکر بدل جاتا ہے۔

یہ خوبصورت پھل صحت کے لیے بھی فائدہ مند - Food - Dawn News

تو اسٹرابیری کی سطح پر جو متعدد بیج نظر آتے ہیں وہ درحقیقت پھل ہوتے ہیں۔

دیگر پھلوں کے برعکس اسٹرابیری کے پھول میں پھل نہیں پھولتا بلکہ اس کا ٹشو پھول جاتا ہے جبکہ حقیقی پھل چھوٹی خشک شکل میں نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے بڑی اسٹرابیری لیکن اسے کھایا نہیں جاسکتا

اسٹرابیری کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

اس کے علاوہ اسٹرابیری کے بیشتر پودوں کو اگنے کے لیے بیجوں کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ اپنی نقول بنا کر پھیلتے رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں