Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چائنیز بچے نے شاہ رخ کے گانے پر ایسا ڈانس کیا کہ لوگ دیکھتے رہ گئے

بچوں سے منسلک نت نئی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے تمام صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چائنیز بچہ بہترین انداز میں بالی وڈ اداکار شاہ رُخ خان کے گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چائنیز بچے کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :

http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2023/01/650346/

وائرل ہونے والی اس بچے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس بھی کیےجا رہے ہیں ۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعی یہ بہترین ڈانس کر رہا ہے۔

جبکہ ایک صارف نے اس ننھے بچے کو آنے والے دور کا بہترین ڈانسر قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کی نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں