Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلی اور کتے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

عموماً جانور اپنے ہی حلقے میں دوستی کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار ان کی دوستی ایسے جانوروں سے ہوجاتی ہے جسے دیکھ  کر حیرانگی ہوتی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس  میں ایک بلی  کو سوتے ہوئے کتے کو اُٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1627444304980373510

 سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی صوفے پر لیٹے ہوئے کتے کو اُٹھاتی اور فوراً چھپ جاتی ہے۔

ان دونوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک  صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلی بہت شرارتی ہے۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2023/01/649492/

اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں چیتے اور شیر کے بچے کے ساتھ  بندر کے بچے کو بھی مزے سے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بیبی چمپینزی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی تھی۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تینوں ایک ساتھ کتنے پیارے لگ رہے ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے کہا تھا کہ یہ میری نظر میں اب تک کی بہت پیاری ویڈیو ہے۔

واضح رہے کہ اکثر جانوروں کی ایسی نت نئی حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر انسان کبھی جذباتی تو کبھی  حیران ہو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں