ڈولفن ایک انسان دوست آبی حیات ہے اور اکثر ہی انٹرنیٹ پرڈولفن کی منفرد اور دلچسپ اداؤں کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ڈولفن کو سلوپ کے اُوپر سے منفر انداز میں پانی سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
This is how marine mammals like porpoises are weighed, by teaching them to slide directly out onto a scale
[📹 https://t.co/9kFwBf46N5]https://t.co/VjRl5CkQKP
— Massimo (@Rainmaker1973) February 23, 2023
اس دلکش نظارہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/10/695621/
اس سے قبل گلابی کی ڈولفن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی
بہت سے لوگوں نے ڈولفن کی اس منفرد رنگت کی وجہ دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کو قرار دیا۔
صارفین کی جانب سے اس ڈولفن کی ویڈیو پر تبصرے بھی کئے گئے۔
امریکی چینل نیشنل جیوگرافک چینل کی ویب سائٹ کے مطابق یہ گلابی ڈولفن جنوبی امریکا کے ایمازون دریا میں پائی جاتی ہیں۔
ان کے رنگ سے متعلق کہا جاتا ہے کہ کھیل کود یا ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے دوران لڑائی کے باعث جسم کے ٹشو متاثر ہونے سے ان کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے ۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر ڈولفن کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی بہت پسند کرتے ہیں۔




















