دنیا کے سب سے بڑے اور بھاری سورج مکھی کے پھول نے عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ساؤتھ ویلز کے قصبے کیمبران سے تعلق رکھنے والے کیون فورٹی نامی شخص نے دنیا کے سب سے بڑے سورج مکھی کے پھول کو اگایا۔
View this post on Instagram
بھاری بھرکم پھول کا وزن 6.44 کلو گرام ہے جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے یہ 3 اینٹوں یا 2 نومولود بچوں کے وزن کے برابر ہے۔
کیون فورٹی نے دنیا کے سب سے بڑے پھول کو مانسٹری پھول قرار دیا اور کہا کہ وہ اس کا وزن دیکھ کر دنگ رہ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا پیزا گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس پھول کو گرمیوں میں مئی کے آخری ہفتے میں اگایا گیا تھا اور اس کی کاشت اکتوبر کے ماہ میں کی گئی پھول اس وقت اپنی 3.35 میٹر کی لمبائی کو پہنچا تھا۔
اس پھول کے بیج کو لگانے سے پہلے مٹی کے پی ایچ لیول کو مدِ نظر رکھا گیا جبکہ پانی کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی نشوونما کیلئے مختلف سپلیمنٹس کا بھی خیال رکھا گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق فورٹی خاندان کا یہ 8 واں عالمی ریکارڈ ہے، اس خاندان کے اب تک 4 ریکارڈز کو تاحال کوئی نہیں توڑ سکا ہے، ان میں دنیا کا سب سے بڑا سورج مکھی کا پتہ، سب سے بھاری چقندر، سب سے لمبا آلو کا پودا اور سب سے بڑا سورج مکھی کا پھول شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شوق یا دیوانگی؟ برطانوی خاتون نے پیزا سے منسلک اشیاء جمع کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا




















