Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طوطے کی کتے کو نیند سے اُٹھانے کی کوشش

عموماً جانور اپنے ہی حلقے میں دوستی کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار ان کی دوستی ایسے جانوروں سے ہوجاتی ہے جسے دیکھ  کر حیرانگی ہوتی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس  میں ایک طوطے کو سوتے ہوئے کتے کو اُٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/i/status/1630095021960470529

ان دونوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک  صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ طوطا بہت شرارتی ہے۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2023/01/649492/

اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں چیتے اور شیر کے بچے کے ساتھ  بندر کے بچے کو بھی مزے سے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

بیبی چمپینزی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی تھی۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
Advertisement

 

 

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تینوں ایک ساتھ کتنے پیارے لگ رہے ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے کہا تھا کہ یہ میری نظر میں اب تک کی بہت پیاری ویڈیو ہے۔

Advertisement

 

 

واضح رہے کہ اکثر جانوروں کی ایسی نت نئی حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر انسان کبھی جذباتی تو کبھی  حیران ہو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں