Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 74 ہزار 468 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 74 ہزار 468 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے کے بعد 1926 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2150 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1843.27 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔